Monday, February 24, 2025

پاک بھارت کر کٹ ڈپلومیسی ناکام ؟


  •  آئی سی سی چمپیئن شپ ٹرافی میں پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی ہار گئی،بین الاقوامی بھارتی لابی کامیاب کیسے ہوئئ؟اج ہم اس موضوع پر ر وشنی ڈالیں گے سب سے پہلے کچھ ماہ پہلے یعنی آئی سی سی ٹرافی کے شیڈول سے پہلے بھارت کی جانب سے جس طرح کا شدت پسندانہ رد عمل سامنے آیااسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی میں پاکستان مخالف قواتیں نہیں چاہا رہی تھیں کہ پاکستان کی سرزمین پر کوئی میچ ہو ،یہ بالکل اسی طرح کی تاریخ دہرائی جا رہی تھی جب پاکستان بھارت میں ورلڈ کپ کا انعقاد ہو رہا یعنی آج سے 28 سال پہلے کی بات ہے تب بھی۔ بھارت نواز لابی کر کٹ ڈپلومیسی میں پاکستان کے سٹیڈیمز کی حالت زار اور امن و امان کا ڈرامہ رچایا جا رہا تھا اور پاکستان میں ورلڈ کپ کے انعقاد کو سبوتاژ کرنے کی کوشیش کی جا رہی تھی ،لیکن بھارتی لابی کی تمام تر سازشوں کے باوجود پاکستان میں ورلڈ کپ منعقد بھی ہوا اور امن و اماں کی بہترین فضا میں کرکٹ ٹیمیں بھی آئیں اور میچز بھی ہوئے ،اس زمانے میں بھی بھارت کی سازشیں دم توڑ گئیں لیکن اس سے قبل گزشتہ سالوں میں آئی پی ایل کے انعقاد کے دوران بھی بھارتی لابی سر گرم رہی لیکن پاک فوج نے بہترین سیکیورٹی دیکر میچز کو یقنی بنایا گیا اب پھر آئی سی سی میچز میں بھارتی لابی نے حسب روایت طرح طرح کے خدشات کا اظہار کیا ور ایک مرتبہ پھر حسب روایت بھارت پاکستان کر کٹ ڈپلومیسی میں شدت نظر آئی ،یہ کوئی نئی بات نہیں تاریخ بھری پڑی ہے بھارت اور اس کی لابی نے ہمیشہ کر کٹ ڈپلومیسی میں بھی پاکستان کو ںدنام کرنے کی مذموم سازشیں کیں لیکن ناکامی ہوئی،بھارت اور بین الاقوامی پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا پریشر اپنی جگہ ۔۔لیکن پاکستان کی کر کٹ ٹیم ،کر کٹ بورڈ کو اپنی پرفارمینس کو درست کرنے کی ضرورت ہے ،پاک بھارت کر کٹ ڈپلومیسی کی پر تشدد جنگ جیتنے کے لئے صرف پاکستان کے پاس ایک ہی راستہ اور وہ صرف کھلاڑیوں کی محنت اور کامیابی ،لیکن دوبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو دیکھ کر ایسے لگتا تھا جیسے پاکستانی کھلاڑی انڈر پریشر ہیں کیونکہ ان کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آرہی تھی ،اتنے عرصے سے زور و شور سے تمام تر تیاریاں ہورہی تھیں ،ان تیاریوں کا پول پاک بھارت میچ میں کھل کر سامنے آ گیا ہے ،پوری پاکستانی قوم میں سخت مایوسی نظر آئی،جہاں پاکستان کے خلاف بین لاقوامی سازشوں کو بے نقاب ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے وہاں پاکستان کر کٹ ٹیم اور بورڈ کے اندرونی معاملات ،نظم و ضبط اور کارکردگی کے پول بھی کھل کر سامنے آ چکے ہیں ،جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیرمین جس طرح وزارت داخلہ چلا رہے ہیں اور وزارت اعلی پنجاب میں اپنی مہارت دیکھا چکے ہیں امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ کر کٹ بورڈ کو بھی بہتر انداز میں ترتیب دیکر ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیں گے جس کے لئے ایک شرط انتہائی ضروری ہے کہ کرکٹ بورڈ اور وزارت داخلہ کے راستہ جدا کرنے ہونگے تب ہی پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی میں پاکستان کامیاب ہو گا ،اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچز کے دوران بھی ایسے ہی لگ رہا تھا جیسے میچ فیکس ہو ،کچھ ایسی طرح پاک بھارت میچ کے دوران بھی پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر اسی قسم کے شک و شبھات جنم لے رہے تھے ؟جہاں تک رہی آئی سی سی بھارت اور بھارت نواز کی اس لابی کی بات تو یہ بات تو تہیہ ہے کہ میچ فکسنگ پہلے بھی تھی آج بھی ہے اور بھارت میں بکی اور فیلڈنگ ختم نہیں ہو سکتی ایسی لیے بھارت کی سر زمین اسی طرح میچ فیکسنگ کے لئے استعمال ہوتی رہی ہے اور ہو رہی ہے جس طرح بھارت افغانستان کی سر زمین دہشتگردی کروانے میں استعمال کرتا ہے ،اب صرف دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں پاکستان کر کٹ بورڈ اپنی ٹیم کی پرفارمنس بہتر بنا کر کر کٹ ڈپلومیسی میں کس طرح کامیابی حاصل کرتا ہے ؟اور انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئئ سی سی ) کس طرح پاک بھارت کر کٹ تنازعات کوحل کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے یا پھر اس ماحول کو بھارت نواز لابی فری ہینڈ دے دیتا ہے ؟یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا

No comments:

Post a Comment

Trump.is man of peace ??

 Written by Irfan Tariq Pakistan freelance journalist President Trump.is man of peace  ????? ......... On the occasion of Americ a's Ind...